یورپی یونین: بن علی یلدرم  کے لئے تہنیتی پیغام

ہم امید کرتے ہیں کہ ہم، مشترکہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل  کے مقابل مل کر کام کرنا جاری رکھیں گے

495805
یورپی یونین: بن علی یلدرم  کے لئے تہنیتی پیغام

یورپی یونین  نے حکومت بنانے کی ذمہ داری  لینے پر ترکی کی جسٹس اینڈ دویلپمنٹ پارٹی کے چئیر مین بن علی یلدرم  کے لئے تہنیتی پیغام شائع کیا ہے۔

یورپی یونین  کے خارجہ امور  اور سکیورٹی پالیسی  کی ہائی کمشنر فریڈریکا موغرینی  اور یورپی یونین کمیشن  کی  ہمسایہ پالیسی  اور توسیعی امور مذاکرات  کے ذمہ دار رکن جوہانز ہین نے مشترکہ تحریری بیان میں بن علی یلدرم کو مبارکباد دی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  ہم امید کرتے ہیں کہ ہم، مشترکہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل  کے مقابل مل کر کام کرنا جاری رکھیں گے۔

علاوہ ازیں  ماہِ نومبر میں پہلے یورپی یونین ۔ ترکی   سربراہی اجلاس  کے ساتھ 18 مارچ  کے یورپی یونین۔ترکی سمجھوتے میں اتفاق رائے ہونے پر  ہمارا اتحاد اپنے تمام تر  پہلووں کے ساتھ حقیقی شکل اختیار کرتا رہے گا۔



متعللقہ خبریں