انقرہ یا لاہور میں حملے ہوں تو دنیا کا خاموش رہناہمارے خون کوگرما دیتا ہے:ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان نے  دیار باقر میں  پی کےکے  کے حملے میں  16 شہریوں کی ہلاکت پر مغربی دنیا کی خاموشی   کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے

492907
انقرہ یا لاہور میں حملے ہوں تو دنیا کا خاموش رہناہمارے خون کوگرما دیتا ہے:ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان نے  دیار باقر میں  پی کےکے  کے حملے میں  16 شہریوں کی ہلاکت پر مغربی دنیا کی خاموشی   کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

 صدر ایردوان نے اسلامی تعاون تنظیم کے  تیسرے آبی امور سے وابستہ وزرا اجلاس   کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  مغرب کا دوہرا معیار  ہم سب پر عیاں ہے  جو کہ  دہشت گردی کے خلاف مذمت کے معاملے میں  بخل   سے کام لیتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  اگر برسلز   یا پیرس میں  حملے ہوتے ہیں تو پوری دنیا    کی توجہ  مغرب  پر ہوجاتی ہے  لیکن  انقرہ ،دیار باقر  یالاہور  میں دہشت گرد  حملے ہوں تو  مغرب کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی  جس پر ہمارا دل خون کے آنسو روتا ہے۔

 داعش کے خلاف  جنگ  کے حوالے سے صدر ایردوان نے کہا کہ  مغرب   اس جنگ کو بہانہ بنا کر   کوئی نیا ڈرامہ رچا رہی ہے جس کا انجام اچھا نہیں ہوگا۔



متعللقہ خبریں