فیصلہ صدر رجب طیب ایردوان کے حق میں

جرمن کامیڈین  جان بوہمیرمین  کے توہین آمیز شعر  پر ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان  کی طرف سے کی گئی شکایت کو ہیمبرگ صوبائی عدالت کی طرف سے حق بجانب قرار دیا گیا ہے

492948
فیصلہ صدر رجب طیب ایردوان کے حق میں

جرمن کامیڈین  جان بوہمیرمین  کے توہین آمیز شعر  پر ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان  کی طرف سے کی گئی شکایت کو ہیمبرگ صوبائی عدالت کی طرف سے حق بجانب قرار دیا گیا ہے۔

عدالت نے مزاح کی شکل میں پیش کئے گئے شعر   کے ایک بڑے حصے کو اصولی طور پر قوانین کے منافی ہونے  کے بارے میں فیصلہ کیا ہے اور اس کی اشاعت کو ممنوع  قرار دے دیا  گیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جان بوہیمرمین کے مذکورہ شعر  کے دوبارہ پڑھے جانے سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں اور شعر میں صدر رجب طیب ایردوان کے بارے میں  توہین آمیز حصے کو حذف کر دیا جائے گا۔

بوہیمرمین کے شعر کو دوبارہ پڑھنے کی صورت میں انہیں 2 لاکھ 50 ہزار یورو تک جرمانے کی  یا 6 ماہ قید کی سزا سنائی جائے گی۔

فیصلے میں فن اور اظہار بیان کی آزادی  اور درخواست دینے والے شخص کے شخصی حقوق  اور قانون کی جانچ پڑتال  کرنے اور اس کے بارے میں عدالتی کاروائی کئے جانے کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مزاح  میں تنقید کی حد وہاں ختم ہو جاتی ہے کہ جہاں یہ تنقید توہین آمیز شکل اختیار کر لے۔

عدالتی فیصلے میں  مزید کہا گیا ہے کہ بوہیمر مین کے پڑھے گئے شعر کے متعدد حصوں میں تنقید اپنی حدود سے تجاوز کر گئی ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان کے وکیل ہیبرٹس وون سپرنگے نے کہا ہے کہ  عدالت کے سنائے گئے فیصلے سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ شعر میں حقارت آمیز  بیانات موجود تھے۔

واضح رہے کہ بوہیمرمین نے ، 31 مارچ  کو جرمنی  کے ٹیلی ویژن چینل ZDF  پر نشر ہونے والے پروگرام " ZDF Neo Royal " پروگرام میں صدر رجب طیب ایردوان  کے لئے حقارت آمیز شعر پڑھا تھا۔

جرمنی کے آئین کی شق نمبر 103 کے مطابق کامیڈین  کے خلاف عدالتی کاروائی کے لئے ترکی  نے جرمنی کو ڈپلومیٹک نوٹ دیا تھا۔

جرمن حکومت نے بھی بوہیمر مین  کے خلاف عدالتی کاروائی کے لئے مینز  اٹارنی دفتر  کو اجازت دی تھی۔



متعللقہ خبریں