مسلمان ممالک پانی اور توانائی کے معاملے میں آپس میں تعاون کریں ،صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء آبی  وسائل  کے اجلاس سے افتتاحی خطاب کیا ۔

492773
مسلمان ممالک  پانی اور توانائی کے معاملے میں آپس میں تعاون  کریں ،صدر ایردوان

 

صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء آبی  وسائل  کے اجلاس سے افتتاحی خطاب کیا ۔

 انھوں نے کہا کہ ترکی شامی مہاجرین پر ابتک 10 ارب ڈالر خرچ کر چکا ہے لیکن    اس میں سول سوسائیٹز  اور بلدیات کیطرف سے فراہم کردہ امداد شامل نہیں ہے ۔   عالمی برادری کی طرف سے وعدہ کردہ امداد ملنے کے بعد شامی  مہاجرین  کی حالت کو مزید بہتر بنایا جا ئے گا ۔  اسوقت ترکی میں تین میلین مہاجرین موجود ہیں جن کی اچھی طرح دیکھ بھال کی جا رہی ہے ۔  یورپی یونین کے ممالک کا رویہ ایک طرف اسلامی ممالک بھی ان انسانوں کی کوئی مدد نہیں کر رہے ہیں لیکن مجھے امید ہے کہ آئندہ دور میں وہ اس معاملے میں اپنی حساسیت کا مظاہرہ کریں گے ۔

انھوں نے اس طرف توجہ دلائی کہ استنبول میں 2012 میں منعقدہ وزراء کی کانفرنس میں قبول کردہ آبی  دستاویز پر عمل درآمدکرنے کی ضرورت ہے ۔ ہم دستاویزات پر دستخط تو کرتے ہیں لیکن انھیں عملی جامہ نہیں پہناتے ۔انھیں عملی جامہ پہناتے ہوئے  مثبت نتائج حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔ مجھے امید ہے کہ آبی کونسل میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسلامی جغرافیے میں خوشحالی کو بڑھایا جا سکے گا ۔

صدر ایردوان نے  کہا کہ متضاد نقطہ نظر کیوجہ  یورپی ممالک میں مہاجرین کاالمیہ  پیش آیا ہے ۔  مسئلہ امکانات کا نہیں کیونکہ یورپی ممالک کے پاس ہم سے زیادہ امکانات موجود ہیں ۔ یورپی  یونین نے ترک شہریوں کو ویزے کی چھوٹ دینے کے لیے ہمارے سامنے متعدد شرائط رکھی ہیں ۔ شامی مہاجرین کو ترکی میں پناہ دینے کے لیے یونین ہمیں 3 ارب یورو ادا کرئے گی ۔  اگر یورپی یونین ہمیں یہ امداد فراہم کرئے تو ہمیں اس سے خوشی ہو گی  ۔یہ رقم ہمارے بجٹ میں نہیں آئے گی بلکہ  اسے شامی مہاجرین کی رفاح و بہبود پر خرچ کیا جائے گا ۔

انھوں نے کہا کہ مسلمان ممالک کو پانی اور انرجی کے معاملے میں آپس میں گہرا تعاون کر نے کی ضرور ت ہے ۔اس تعاون سے ہی وہ ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں ۔



متعللقہ خبریں