یورپی یونین کے وزیر وولکان بوزکر کا سفیر ہانس یورگ کبر کے بیان پر سخت رد عمل

یورپی یونین کے وزیر اور چیف نیگوشیٹر وولکان بوزکر نے یورپی یونین اورترکی  وفد کے سربراہ جرمن سفیر ہانس یورگ کبر کے بیان پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے ۔

490963
یورپی یونین کے وزیر وولکان بوزکر کا  سفیر ہانس یورگ کبر کے بیان پر سخت رد عمل

 

 

یورپی یونین کے وزیر اور چیف نیگوشیٹر وولکان بوزکر نے یورپی یونین  کے ترکی  وفد کے سربراہ جرمن سفیر ہانس یورگ کبر کے بیان پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ انقرہ میں  یورپی یونین کے جرمن سفیر نے  صحافیوں کو بیان دیتے ہوئے نا زیبا الفاظ استعمال کیے ہیں ۔وہ ترک قوم پر یہ واضح کریں کہ انھوں نے جرمن کیطرح اور ترک کیطرح کی جو اصطلاح استعمال کی ہے ان کی اس سے کیا مراد ہے ۔کسی ملک میں فرائض انجام دینے والے سفیر  اس ملک  ،وہاں کی  عوام  اور صدر کے بارے میں   توہین آمیز  بیان نہیں دے سکتے اور یہ کسی ڈپولومیٹ کا پہلا فریضہ ہے ۔ ترکی اور یورپی یونین کے تعلقات اس قسم  کے ہتک آمیز اور  تکبرانہ بیانات برداشت نہ کر سکنے کے نازک دور سے گزر رہے ہیں ۔اپنے جرمن ہونے  پر فخر محسوس کرنے والے سفیر کو اس بیان کی جوبدہی دینی ہو گی ۔

انقرہ میں  یورپی یونین کے جرمن سفیر ہانس یورگ کبر نے صحافیوں کو ترک باشندوں پر ویزے کی  چھوٹ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  ویزے کی پابندی کے خاتمے کے لیے یورپی یونین کی 72 شرائط سے ترکی 2013 سے آگاہ ہے ۔ایک جرمن ضرب المثل ہے کہ  "ایک ترک کیطرح شروع کرنا اور  ایک جرمن کیطرح اختتام پذیر کرنا  " لیکن اب یہ ضرب المثل الٹ   گئی ہے ۔



متعللقہ خبریں