ترکی کی یورپی یونین کی رکنیت تاریخی اور جغرافیائی عمل کا قدرتی نتیجہ ہے، وولکان بوزکر

یورپی یونین کے وزیراور چیف نیگوشیٹر وولکان بوزکر نے کہا ہے کہ ترکی کی یورپی یونین کی رکنیت تاریخی اور جغرافیائی عمل کا قدرتی نتیجہ ہے ۔

487072

انھوں نے 9 مئی یوم یورپ کی مناسبت سے جاری تحریری اعلان میں  یہ واضح کیا کہ ترکی اور یورپی یونین کے درمیان رکنیت کے مذاکرات ہر شعبے میں جاری ہیں۔  ہم ان مذاکرات کو دو طرفہ مفادات اور مستقبل کے ویژن کی بنیاد پر فروغ دینے کا عزم رکھتے ہیں ۔یورپ کی یکجہتی اور ترکی اور یورپی یونین کی رکنیت کے عمل میں خدمات ادا کرنے والوں کو ہم احسانمندی  کیساتھ عزت و احترام سے یاد کرتے ہیں اورترکی اور  یورپ کے عوام کو  نو مئی یوم یورپ کی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ ترکی نے یورپی یونین کیساتھ ہم آہنگی کے عمل کے دائرہ کار میں اپنے عوام کو خوشحالی سے ہمکنار کرنے  کے لیے اہم اصلاحات کی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اسوقت ہمیں  د ہشت گردی اور ہجرت جیسےجو مشترکہ مسائل  درپیش ہیں  انھیں   ترکی کے بغیر حل نہیں کیا جا سکتا ۔

متعللقہ خبریں