ویزے کے خاتمے سے ترکی کوسالانہ 100 میلین یورو کی  بچت ہو گی ،علی عوناران

ترکی کی سیاحتی ایجنسیوں نے اعلان کیا ہے کہ ترک شہریوں پر یورپی یونین کیطرف سے ویزے کی پابندی کے خاتمے سے ترکی سے یورپ اور یورپ سے ترکی آنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا ۔

484557

ٹرکش ہوٹلنگ فیڈریشن کے سربراہ عثمان عایک نے کہا ہے کہ ماہ جون میں ویزے کی پابندی کے خاتمے سے ترکی یورپی یونین کا ایک حصہ بننے کی جانب مزیدایک قدم اٹھائے گا  جس سے ترکی کے امیج پر مثبت اثرات مرتب ہو نگےاور مستقبل میں ترکی آنے والےسیاحوں کی تعداد بھی بڑھے گی ۔سیاحتی ایجنسی پرونٹو ٹور کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ علی عوناران  نے بھی اس موضوع پرا ظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ویزوں کے حصول  کے لیے کافی رقم ادا کی  گئی ہے فی کس ویزے کی مالیت تقریباً ایک سو یورو ہے اور ایک سال  میں   ایک  میلین  شینگن ویزے دئیے جاتے ہیں  ۔  ویزے کے خاتمے سے ترکی کوسالانہ 100 میلین یورو کی بچت ہو گی 

متعللقہ خبریں