قانونی  مرحلہ ماہِ جون  کے آخر تک مکمل ہو جائے گا

ویزے کی معافی کے لئے ضروری 72 شرائط کے ایک بڑے حصے کو  مکمل کر لیا گیا ہے۔ اور کمیشن نے بھی  بڑے پیمانے پر اس کی تصدیق کی ہے۔ وولکان بوزکر

484737
قانونی  مرحلہ ماہِ جون  کے آخر تک مکمل ہو جائے گا

ترکی کے یورپی یونین کے وزیر اور چیف نگوشیئٹر وولکان بوزکر نے کہا ہے کہ ترک شہریوں کے لئے ویزے کی معافی کے موضوع پر قانونی  مرحلہ ماہِ جون  کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔

وولکان بوزکر اور وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے وزارت یورپی یونین میں یورپی یونین کمیشن  کے ترک شہریوں کے لئے ویزے معافی  کی جائزہ رپورٹ سے متعلق مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

کانفرنس سے خطاب میں بوزکر نے کہا کہ ویزے کی معافی کے لئے ضروری 72 شرائط کے ایک بڑے حصے کو  مکمل کر لیا گیا ہے۔ اور کمیشن نے بھی  بڑے پیمانے پر اس کی تصدیق کی ہے۔

وزیر داخلہ میولود چاوش اولو نے بھی کہا کہ  ماہِ جون کے آخر تک ویزے کی معافی کے اطلاق کے لئے ہم بھاری کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یورپی یونین کمیشن  کی رپورٹ  میں ترکی کی بھاری کوششوں پر زور دیئے جانے   پر  ممنونیت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ " ہم  موجودہ  پیش رفت  پر مطمئن ہیں اور اس کے بعد کے عمل میں بھی ہم،  جمہوریہ ترکی، متعلقہ وزارتوں اور حکومت کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا جاری رکھیں گے۔

میولود چاوش اولو نے کہا کہ ہم یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو ایک واحد کھڑکی سے نہیں دیکھتے ہمارا ہدف مکمل رکنیت کا  حصول ہے اور ہم یورپی یونین سے بھی اسی خلوص کی توقع رکھتے ہیں۔

پاسپورٹوں کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماہِ جون سے پاسپورٹوں کو  چِپوں پر فنگر پرنٹ  کے اضافے والے  نئے پاسپورٹوں سے تبدیل کیا جائے گا۔ اور اس کی اجرت کے طور پر صرف پاسپورٹ  کے مصارف ادا کئے جائیں گے۔



متعللقہ خبریں