ماردن میں دہشت گرد کے راکٹ حملے میں ایک فوجی شہید

بم کو  ناکارہ بنائے جانے کے  دوران     دہشت گردوں کے راکٹ حملے سے     ایک    فوجی  شہید  جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے

481392
ماردن میں دہشت گرد کے راکٹ حملے میں ایک فوجی شہید

ترکی کے ضلع ماردن کی تحصیل نصائبن  میں دہشت گرد تنظیم     PKK کے  راکٹ حملے   میں  ایک   فوجی شہید   جبکہ دو پولیس  اہلکار زخمی ہو گئے۔

نصائبن میں  خندقوں کو بند کرنے، رکاوٹوں کو دور کرنے اور  PKK کے دہشت گردوں    کو بے بس کرنے  کے زیر مقصد    کیے گئے آپریشنز     میں آج صبح  ایک   گلی میں نصب کردہ بم کو  ناکارہ بنائے جانے کے  دوران     دہشت گردوں کے راکٹ حملے سے     ایک    فوجی  شہید  جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

راکٹ  داغے جانے  والے مقام پر      بھاری  بمباری  کی گئی ،   علاقے میں  سیکورٹی کاروائیاں جاری ہیں۔

دریں اثناء    ترک مسلح افواج نے    اندرون اور بیرون ملک    دہشت گرد تنظیم کے اہداف کو    نشانہ  بنایا ہے۔

مسلح افواج  کے حلقوں سے حاصل کردہ  معلومات کے مطابق   ترک  جنگی طیاروں نے شمالی عراق کے   علاقوں  قندیل، حق کرک اور آواشین  میں   فضائی کاروائیاں  کیں جس دوران    دہشت گردوں کے ٹھکانوں  اور زیر زمین اسلحہ  کے گوداموں کو تباہ کر دیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں