ترکی: پی کےکے کا دہشت گرد سنان دیورم زندہ گرفتار،سر کی بولی 35 کروڑروپے تھی

ترک ضلع ارض روم میں دہشت گرد تنظیم کے ایک سرغنہ مہمت ہائیمہ عرف sinan devrim​کو زندہ گرفتار کر لیا گیا جس کے سر کی قیمت 1 ملین ترک لیرے یعنی تقریباً35 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی

474334
ترکی: پی کےکے کا دہشت گرد سنان دیورم زندہ گرفتار،سر کی بولی 35 کروڑروپے تھی

ترک ضلع شرناک میں دہشت گرد تنظیم پی کےکے کے خلاف آپریشن کے دوران دو ترک فوجی شہید جبکہ 6 حفاظتی اہلکار زخمی ہو گئے۔

دو دیگر شہروں بتلیس اور مُش میں بھی کی جانے والی کاروائیوں مین 6 دہشت گردوں کو زندہ گرفتار جبکہ 16 کو مردہ حالت میں بازیاب کیا گیا ہے۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ضلع ارض روم میں دہشت گرد تنظیم کے ایک سرغنہ مہمت ہائیمہ عرف sinan devrim​کو زندہ گرفتار کر لیا گیا جس کے سر کی قیمت 1 ملین ترک لیرے یعنی تقریباً35 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی ۔

ایک اور مطلوبہ دہشت گرد جمیل آتش عرف ہمگین کوچر کو بھی مردہ حالت میں بتلیس سے بازیاب کیا گیا جس پر بھی 1 ملین ترک لیرے کا انعام تھا ۔

ترک مسلح افواج کے ڈرون طیاروں نے اپنی کاروائیوں میں دہشت گردوں کے 22 ٹھکانوں کو تباہ کرتےہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھِ اپنے قبضے میں کرلیا ہے ۔



متعللقہ خبریں