ترکی حقوق انسانی و مساوات ادارہ قائم کیا جا رہا ہے

صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے منظور کردہ ادارے کے قیام کے حوالے سے قانون سرکاری گزٹ میں شائع ہو گیا ہے

474625
ترکی حقوق انسانی و مساوات ادارہ قائم کیا جا رہا ہے

حقوق ِ انسانی و مساوات ترکی ادارہ قائم کیا جا رہا ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے منظور کردہ ادارے کے قیام کے حوالے سے قانون سرکاری گزٹ میں شائع ہو گیا ہے۔

اس قانون کی وساطت سے تفریق بازی اور بدسلوکی پر پابندی عائد ہو جائیگی۔

انجمنیں، یونینز، سیاسی و پیشہ ور تنظیمیں اپنی کاروائیوں کے دوران تفریق بازی سے کام نہیں لے سکیں گی۔

ادارے کی کمیٹی ایک چیئر مین اور ایک نائب چیئر مین سمیت 11 ارکان پر مشتمل ہو گی۔ اس کے ارکان میں سے 8 کی تعیناتی کابینہ جبکہ تین کی تعیناتی صدر کی طرف سے کی جائیگی۔

اس حوالے سے وزارت عظمی کو درخواستیں جمع کرائی جائینگی۔



متعللقہ خبریں