ترکی کی جانب سے کابل خود کش حملے کی شدید مذمت

وزراتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کابل میں افغانستان کی خفیہ سروس این ڈی ایس کی عمارت پر کیے جانے والے خود کش حملے اور بعد میں ہونے والی جھڑپوں میں اینڈ ی ایس کے اہلکاروں کی ہلاکت پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے

474069
ترکی کی جانب سے  کابل خود کش حملے کی شدید مذمت

ترکی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزراتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کابل میں افغانستان کی خفیہ سروس این ڈی ایس کی عمارت پر کیے جانے والے خود کش حملے اور بعد میں ہونے والی جھڑپوں میں اینڈ ی ایس کے اہلکاروں کی ہلاکت پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں امن اور استحکام کو ہدف بنانے والے دہشت گردی کے ان حملوں کی حکومتِ ترکی شدید مذمت کرتی ہے۔ اس حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لیے مغفرت اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتے ہیں ۔

ترکی افگانستان میں امن و استحکام کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں