دہشت گردی کے ترجمانوں کو عدالت کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا

جو لوگ دہشت گردی کی ترجمانی کر رہے ہیں انہیں عدالت کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا۔ وزیر اعظم احمد داود اولو

473108
دہشت گردی کے ترجمانوں کو عدالت کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا

ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اولو نے کہا ہے کہ جو لوگ دہشت گردی کی ترجمانی کر رہے ہیں انہیں عدالت کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا۔

وزیر اعظم نے شہدا کے عزیزوں ، غازیوں اور غازیوں کے عزیزواقارب کے لئے روزگار کی قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ترکی دہشت گردی کو قابو میں لانے کے موضوع پر پُر عزم ہے۔

انہوں نے کہاکہ 23 جولائی کو سکیورٹی فورسز کو دہشت گردی کے خلاف جد و جہد کے جو احکامات دئیے گئے تھے وہ اسی عزم کے ساتھ برقرار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی استثانیت کی کالعدمی کا مرحلہ شروع کیا گیا ہے دہشت گردی کے ساتھ تعاون کرنے والے اسمبلی ممبران نے بھی پُر امن دکھائی دینا شروع کر دیا ہے۔

وزیراعظم احمد داود اولو نے کہا کہ ترک ملّت نے ،کالر پر ترکی کی قومی اسمبلی کا بیج لگا کر دہشت گردوں کی تعزیت کے لئے جانے والوں کے اصل چہرے دیار بکر، سُر ، جزرے اور سیلوپی کے اضلاع میں دیکھ لئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان اصلاحات کے لئے کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں جن کی مدد سے ان اسمبلی ممبران کے ریکارڈ کو عدالت میں بھیجا جا سکے گا۔



متعللقہ خبریں