ترکی کی شرح نمو کی توقعات میں اضافہ خوش آئند ہے

حکومت کہیں زیادہ تعمیری اصلاحات کی بدولت ترکی کو دوبارہ 5 فیصد کی شرح نمو کی سطح تک لانے پر تگ و دو کر رہی ہے، مہمت شمشک

472084
ترکی کی شرح نمو  کی توقعات میں اضافہ خوش آئند ہے

اقتصادی امور کے ذمہ دار نائب وزیر اعظم مہمت شمشک کا کہنا ہے کہ ترکی، شرح نمو کی توقع میں اضافہ کیے جانے چند ممالک میں سے ایک ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے اجلاس کے دائرہ کار میں واشنگٹن میں موجود نائب وزیر اعظم مہمت شمشک نے جی ۔ 20 ارکان کے ساتھ گروپ فوٹو اتروانے کے بعد پریس بریفنگ دی ۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں ترکی کی شرح نمو کی توقعات کو بڑھائے جانے پر اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے کہا کہ "یہ پیش رفت ہمارے لیے ایک غیر فعل نہیں ہے۔ حالیہ برسوں میں بین الاقوامی بینک اور تنظیمیں ہمیشہ ترکی سے متعلق اپنے موقف میں تردد سے کام لے رہی تھیں ، لیکن ہم نے ان کو ہمیشہ مثبت لحاظ سے ششدر کیا ہے۔ لہذا اب یہ ہمارے ساتھ ہم آہنگ موقف اور پالیسیوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ "

جناب شمشک نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت کہیں زیادہ تعمیری اصلاحات کی بدولت ترکی کو دوبارہ 5 فیصد کی شرح نمو کی سطح تک لانے پر تگ و دو کر رہی ہے۔



متعللقہ خبریں