دہشت گردوں نے 4 فوجیوں اور ایک پولیس اہلکار کو شہید کر ڈالا

ترکی کے اضلاع ماردن اور شرناک میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں

471946
دہشت گردوں نے 4 فوجیوں اور ایک پولیس اہلکار کو شہید کر ڈالا

ماردن اور شرناک میں PKK کے دہشت گردوں کے حملوں میں 4 فوجی اور ایک پولیس اہلکار شہید ہو گئے، جبکہ دو فوجی اور 6 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

ضلع ماردن کی تحصیل ساور میں فوجی گاڑی کے گزر کے وقت سڑک کنارے نصب کردہ دستی دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے 4 فوجی شہید اور دو زخمی ہو گئے۔

جس کے بعد علاقے میں وسیع پیمانے کی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

شرناک میں PKK کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو علاقے کے اسپتالوں میں زیر علاج لے لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں