پناہ گزینوں کی مدد کرنا ہمارا اخلاقی فریضہ ہے جس پر ہمیں فخر ہے:شیمشیک

نائب وزیراعظم مہمت شیمشیک نے کہا ہے کہ ترکی کا شمار اُن چند ممالک میں ہوتا جنہوں نے کثیر تعداد میں مہاجرین کو پناہ دے رکھی ہے اور جن کی مدد کرنے پر ہمیں فخر ہے

471349
پناہ گزینوں کی مدد کرنا ہمارا اخلاقی فریضہ ہے جس پر ہمیں فخر ہے:شیمشیک

نائب وزیراعظم مہمت شیمشیک نے کہا ہے کہ ترکی کا شمار اُن چند ممالک میں ہوتا جنہوں نے کثیر تعداد میں مہاجرین کو پناہ دے رکھی ہے۔

انہوں نے اس بات کا اظہار عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے واشنگٹن میں منعقدہ اجلاس کے سلسلے میں منعقدہ ایک پینل کے دوران کہی ۔

شیمشیک نے کہا کہ ان مصائب کے مارے مہاجرین کی مدد کرنا ہمارا اخلاقی فریضہ ہے جن کی مدد کرنے پر مجھے اپنے ملک پر فخر ہے۔

نائب وزیراعظم نے پینل کو بتایا کہ ان مہاجرین کو بنیادی ضروریات اور تعلیم سمیت روزگار کا بھی مسئلہ لاحق ہے جنہیں ہم دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ترکی اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس سلسلے میں کافی اہم پیش رفت ہو رہی ہے کیونکہ اب یورپ کو یقین ہو چلا ہے کہ ترکی کے ساتھ تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔

روس کے ساتھ تعلقات کے بارے میں اُن کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان سرد مہری ضرور موجود ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ایک دوسرے کے دشمن بن گئے ہیں ۔روس ہمارا ایک ہمسایہ ملک ہے جس سے تجارتی تعلقات کو اہم اہمیت دیتے ہیں چونکہ دونوں ممالک ایک دوسرے کےلیے لازم و ملزوم ہیں۔



متعللقہ خبریں