ترک وزیر خارجہ کی استنبول میں عالمی ہم منصبوں سے ملاقاتیں

ترکی کی فلسطین کے لیے مضبوط حمایت آئندہ بھی جاری رہے گی، چاوش اولو

470204
ترک وزیر خارجہ کی استنبول میں عالمی ہم منصبوں سے ملاقاتیں

استنبول میں کل شروع ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے 13 ویں سربراہی اجلاس سے قبل وزراء خارجہ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے اجلاس میں شرکت کی غرض سے ترکی آنے والے اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کی۔

اس دورا ن علاقائی و دو طرفہ تعلقات کو زیر غور لایا گیا۔

چاوش اولو نے اولین طور پر فلسطینی ہم منصب ریاض مالکی سے ملاقات کی، جس دوران مالکی نے اسرائیل کی نئی عمارتوں کی تعمیرات سمیت فلسطینی شہریوں کے مکانات کو مسمار کرنے کی پالیسیوں اور فلسطینی عوام کو عالمی سطح پر تحفظ فراہم کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔

ترک وزیر نے اس موقع پر کہا کہ" ترکی کی فلسطین کے لیے مضبوط حمایت آئندہ بھی جاری رہے گی۔"

چاوش اولو نے بعد ازاں بنگلہ دیشی سیکرٹری خارجہ ابو الحسن محمد علی سے ملاقات کی جس دوران سرمایہ کاری میں اضافہ، بزنس فورم اور مخلوط اقتصادی کمیشن کی طرح کے میکانزم کے قیام کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

افغان سیکرٹری خارجہ سے ہونے والی ملاقات میں بھی دو طرفہ تعلقات سمیت دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

ترک وزیر نے بعد ازاں مالی اور گینے کے ہم منصبوں سے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے مفید بات چیت کی۔



متعللقہ خبریں