صدر ایردوان نےشاہ سلمان کو تمغہ مملکت عطا کیا ۔

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدلعزیز ال سعود صدر رجب طیب ایردوان کی سرکاری دعوت پر ترکی تشریف لے آئے ہیں ۔

469798
صدر ایردوان نےشاہ سلمان کو تمغہ مملکت عطا کیا ۔

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدلعزیز ال سعود صدر رجب طیب ایردوان کی سرکاری دعوت پر ترکی تشریف لے آئے ہیں ۔

صدر رجب طیب ایردوان نے سرکاری تقریب کیساتھ ہوائی اڈے پر ان کا شاندار استقبال کیا ۔

صدر ایردوان نےصدارتی محل میں تقریب منعقد کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا اور انھیں تمغہ مملکت​ عطا کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ غیر ملکی سربراہان کو تمغہ مملکت​ دیا جاتا ہے اور یہ ترکی کا سب سے بڑا میڈل ہے ۔ یہ میڈل دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کو مستحکم بنانے کی احسن کوششوں کی علامت ہے ۔ شاہ سلمان کے بر سر اقتدار آنے کے بعد ترکی اور سعودی عرب کے تعلقات کو قابل رشک فروغ ملا ہے ۔ آپ نے تمام علاقائی مسائل کو انتہائی دانشمندی سے حل کیا ہے اور علاقے میں امن و امان قائم کرنے کی انتھک کوششیں کی ہیں جو کہ قابل تعریف ہیں ۔ میں ترکی کے عظیم مملکتی میڈل کو آپ کی خدمت میں پیش کرتے ہوئے انتہائی مسرت محسوس کر رہا ہوں ۔

شاہ سلمان نے بھی انھیں تمغہ مملکت​ دینے پر حکومت ترکی کا شکریہ ادا کیا ۔ شام سلمان جب صدارتی محل میں داخل ہوئے تو گھوڑ سوار دستے انھیں پروٹوکول گیٹ تک لائے ۔ سرکاری تقریب کے آغاز پر شاہ سلمان کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے ۔

سرکاری مذاکرات کے دوران دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے علاوہ علاقائی اور عالمی مسائل پر غورو خوض کیا جائے گا ۔ شاہ سلمان انقرہ میں سرکاری مذاکرات مکمل کرنے کے بعد استنبول میں 14 اور 15 اپریل کو منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے 13 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں مسئلہ فلسطین، بڑھتا ہوا اسلام فوبیااور عالم اسلام کو درپیش مسائل کے حل کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا ۔ سربراہی اجلاس کی تیاری کے اجلاس میں رکن ممالک کے وزراء خارجہ شرکت کر رہے ہیں ۔



متعللقہ خبریں