صدر ترکی نے جرمن ٹی وی کے خلاف شکایتی درخواست دائر کر دی

دائر کردہ درخواست میں 31 مارچ کے روز زیڈ ڈی ایف ٹی وی چینل پر نشر کردہ نیو رائل نامی پروگرام میں تحقیر آمیز جملوں کا حوالہ دیا گیا ہے

469303
صدر ترکی نے جرمن ٹی وی کے خلاف شکایتی درخواست دائر کر دی

صدر رجب طیب ایردوان نے جرمن ٹی وی چینلز ZDF پر ان کے خلاف تحقیر آمیز اشعار کہنے پر جان بوہمر مان کے خلاف شکایت درج کرا دی ہے۔

مائنز دفترِ اٹارنی کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ترک صدر نے جان بومہر مان کے خلاف جرمن فوجداری قانون کی 185 ویں دفعہ کے ما تحت تحقیر آمیز حرکت کے خلاف اپنی شکایتی درخواست دائر کروائی ہے۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی ایک لاء فرم کی وساطت سے دائر کردہ درخواست میں 31 مارچ کے روز زیڈ ڈی ایف ٹی وی چینل پر نشر کردہ نیو رائل نامی پروگرام میں تحقیر آمیز جملوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی نے اس سے قبل اس موضوع کے حوالے سے جرمنی دفتر خارجہ کو ایک احتجاجی مراسلہ بھیجا تھا اور ذمہ دار شخص کے خلاف عدالتی کاروائی کرنے کی درخواست کی تھی۔

جرمن حکومت کے ترجمان اسٹیفن سیبرٹ کا کہنا ہے کہ اس موضوع پر چند روز کے اندر کسی فیصلے تک پہنچ جائیگا، ادھر جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے بھی کہا ہے کہ یہ پروگرام چاہے پسند کیا جا ئے یا نہ کیا جائے یہ چیز" منصوبہ بندی کے ساتھ حقارت" کا مفہوم رکھتی ہے۔



متعللقہ خبریں