صدر ایردوان اور ترک عوام کی تحقیر ناقابل قبول فعل ہے، قالن

انہوں نے ترکی کے حلب سے مزید مہاجرین کے ریلوں کی ترکی آمد ہو سکنے کے حوالے سے خدشات کے جاری ہونے کا بھی بتایا ہے

468977
صدر ایردوان اور ترک عوام کی تحقیر ناقابل قبول فعل ہے، قالن

ایوانِ صدر کے ترجمان ابراھیم قالن کا کہنا ہے کہ جرمن ٹیلی ویژن پر صدر رجب طیب ایردوان کو ہدف بنانے والی تنقید پر مبنی مزاح پروگرام کے پروڈیوسرر جان بوہمر مان کے خلاف شروع کردی تفتیشی عمل کا قریبی طور پر تعاقب کیا جائیگا۔

اس چیز کے جرمن قانونی اداروں کی طرف سے سر انجام دیے جانے کی وضاحت کرنے والے ابراھیم قالن نے کہا کہ" ہم اس امر پر زور دینا چاہتے ہیں کہ ایک ملک کے صدر اور عوام کو ہدف بناتے ہوئے ، اس قسم کی نازیبا حرکات پر مشتمل غلیظ باتوں کے ذریعے حملوں اور پریس آزادی کے درمیان کوئی بھی تعلق نہیں پایا جاتا۔ دنیا کے ہر مقام پر اسے حقارت ہی تصور کیا جائیگا، یہ حرکات جرم سر زد کرنے کے زمرے میں آتی ہیں۔"

ترجمان نے پریس کانفرس کا اہتمام کرتے ہو ئے ایجنڈے کے معاملات کا جائزہ پیش کیا۔

شام کے معاملے پر سویٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں وائے پی جی کی طرح کی دہشت گرد تنظیموں کے سیاسی طور پر مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے موضوع پر ترکی کا موقف واضح اور قطعی ہونے کی توضیح کرنے والے قالن نے اس امر پر زور دیا کہ یہ لوگ شامی انتظامیہ اور علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے ساتھ تعاون کی حالت میں ہیں۔

روس کے شام کے حلب شہر میں آپریشنز میں تعاون کرنے کی بھی یاد دہانی کرانے والے ابراھیم قالن نے ماسکو انتظامیہ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ؛ "آپ ایک جانب ' جھڑپیں رک جائیں' کہتے ہوئے تمام تر عالمی معاشرے سے ممد و معاون ثابت ہونے پر مبنی کسی معاہدے کو قائم کرتے ہیں اور دوسری جانب حلب، عدلیب اور دیگر مقامات پر " ہم داعش کے خلاف جنگ کر رہے ہیں" بہانے کی آڑ میں فوجی کاروائیاں کرتے ہیں۔"

انہوں نے ترکی کے حلب سے مزید مہاجرین کے ریلوں کی ترکی آمد ہو سکنے کے حوالے سے خدشات کے جاری ہونے کا بھی بتایا ہے۔

اسرائیل کے ساتھ جاری مذاکرات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں قالن نے بتایا کہ " مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، ترکی کا اس حوالے سے فریم وضع ہے، تا ہم کسی سرکاری متن پر مطابقت قائم نہیں ہو سکی۔ ہم غزہ کی پٹی پر انسانوں کی صورتحال میں بہتری لائے جانے پر مصر ہیں۔ فلسطین کے محاصرے کا خاتمہ اور 49 سالہ فلسطین پر قبضے کا خاتمہ لازم و ملزوم ہے۔ "



متعللقہ خبریں