دہشت گردوں سے پاک بعض شہروں میں نئے اقدامات اٹھانے کا اعلان

جنوب مشرقی اناطولیہ کے بعض شہروں کی تحصیلوں کو دہشت گردوں سے پاک کر دینے کے بعد حکومت نے بعض نئے اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا ہے ۔

468419
دہشت گردوں سے پاک بعض شہروں میں  نئے اقدامات اٹھانے کا اعلان

جنوب مشرقی اناطولیہ کے بعض شہروں کی تحصیلوں کو دہشت گردوں سے پاک کر دینے کے بعد حکومت نے بعض نئے اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا ہے ۔

کابینہ کے فیصلوں کی رو سے جنوب مشرقی اناطولیہ میں 12 حسا س پولیس چوکیاں قائم کرتے ہوئے دہشت گردوں سے پاک کیے جانے والے علاقوں میں سلامتی کو بڑھایا جائے گا ۔ترک مسلح افواج اور پولیس کے خصوصی دستوں نے علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے جولائی 2015 میں کاروائیاں شروع کی تھیں ۔ جن کے نتیجے میں دہشت گردوں کیطرف سے علاقے میں کھودی جانے والی خندقوں کو بھرتے ہوئے رکاوٹوں کو دور کر دیا گیا۔ حکومت نے اس صورتحال کی روک تھا م کے لیے علاقے میں اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جن محلوں کو دہشت گردوں سے پاک کیا گیا ہے وہاں خصوصی نوعیت کے پولیس اسٹیشن قائم کیے جائیں گے جہاں ضصوصی ٹیموں کو تعینات کیا جائے گا ۔محکمہ پولیس کی طلب پر کابینہ نے پولیس چوکیوں قائم کیے جانے والےمقام کو سرکاری ملکیت میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔



متعللقہ خبریں