حکومتِ پنجاب ترک سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرے گی:شہباز شریف

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مفید اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں تبدیل ہورہے ہیں

468021
حکومتِ پنجاب ترک سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرے گی:شہباز شریف

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پنجاب میں سرمایہ کاری کے خواہاں تمام غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے گی۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ترک سرمایہ کار مراد تارمان کی قیادت میں ان سے ملاقات کرنے والے وفد سے ملاقات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب دلچسپی رکھنے والے ترک سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں اور مراعات فراہم کرے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مفید اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں تبدیل ہورہے ہیں۔

اس موقع پر ترک وفد کے سربراہ نے پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔



متعللقہ خبریں