شامی مہاجرین کے لیے وسیع پیمانے کی امداد

محکمہ مذہبی امور کی شامی مہاجرین کے لیے امدادی مہم میں نعدے کی عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا

467721
شامی مہاجرین کے لیے وسیع پیمانے کی امداد

ترک عوام جنگ سے راہ فرار اختیار کرتے ہوئے ترکی میں پناہ لینے والے شامی بھائیوں کی مدد و تعاون میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

"اب زخموں پر مرہم رکھنے کا وقت ہے " کے عنوان سے محکمہ مذہبی امور اور ترک انجمن برائے مذہبی امور کی جانب سے شروع کردہ مہم میں نعدے میں وسیع پیمانے پر شرکت کا مشاہدہ ہوا ہے۔

نعدے کے خیرات پسند لوگوں نے شامی مہاجرین کے لیے 45 ٹریلروں پر مشتمل امدادی سامان جمع کیا ہے۔

جن میں آٹا، اناج، پانی اور آلو کی طرح کی کھانے کی بنیادی اشیاء شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں