ملک سے قوم پرستی کی لعنت ختم کرنا ہمارا فرض ہے:نائب وزیر اعظم

نائب وزیراعظم اور حکومتی ترجمان نعمان قورتولمش نے کہا ہے کہ کسی کی ہمت نہیں کہ وہ ملک میں قوم پرستی اور تعصب کی حوصلہ افزائی کرے

467527
ملک سے قوم پرستی کی لعنت ختم کرنا ہمارا فرض ہے:نائب وزیر اعظم

نائب وزیراعظم اور حکومتی ترجمان نعمان قورتولمش نے کہا ہے کہ کسی کی ہمت نہیں کہ وہ ملک میں قوم پرستی اور تعصب کی حوصلہ افزائی کرے ۔

قورتولموش نے واضح کیا کہ حالیہ 13 چودہ سالوں وطن عزیز نے کافی اہم مراحل طے کیے ہیں اور ہمارا خواب ہے کہ اس ملک کو ہم دنیا کی دس بڑی اقتصادی طاقتوں میں شمار کروائیں جس کےلیے ہمیں ت گو دو کرنا پڑے گی ۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں معاشی، معاشرتی ،سیاسی اور سماجی لحاظ سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ترکی اس وقت اپنے خطے میں قائدانہ اوصاف کا حامل ملک ہے جنہیں زیر کرنے کےلیے بعض عناصر شب و روز اپنی کوششوں میں مصروف ہیں اور دہشت گردی کا سہارا لے رہے ہیں مگر ہم عوام کی مدد سے دشمن عناصر کے ان عزائم کو ناکام بنا دیں گے۔



متعللقہ خبریں