ہم ترک صدر سے معافی مانگتے ہیں: جرمن چینل

جرمن ٹی وی ZDF نے صدر رجب طیب ایردوان سے اُن کی تضحیک کرنے پر معافی مانگ لی ہے

466958
ہم ترک صدر سے معافی مانگتے ہیں: جرمن چینل

جرمن ٹی وی ZDF نے صدر رجب طیب ایردوان سے اُن کی تضحیک کرنے پر معافی مانگ لی ہے ۔

ٹی وی چینل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے ادارے نے ان کی تضحیک پر مبنی نظم اور متنازعہ پروگرام انٹر نیٹ سے ہٹا دیا ہے۔

یاد رہے کہ کہ چینل کے ڈاریکٹر جنرل نے گزشتہ پیرکے روز برلن میں ترک سفیر سے ملاقات کرتےہوئےکہا کہ " نیو میگزین رائل" نامی پروگرام کوہٹانے کا فیصلہ ناظرین کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے رد عمل کے طور پر کیا گیا ہے ۔

دوسری جانب اس پروگرام کے میزبان بوہمر مین کے خلاف کسی ملک کے صدر کے خلاف تضحیک آمیز نظم نشر کرنے پر قانونی کاروائی کا حکم دے دیا گیا ہے جس کے بدلے میزبان کو تین تا پانچ سال تک جیل کی ہوا کھانا پڑ سکتی ہے۔



متعللقہ خبریں