ملک کے چپے چپے کو دہشت گردوں سے پاک کر دیا جائیگا

دہشت گردوں کو اس سر زمین کے چپے چپے سے ختم کر دیا جائیگا، یہ جدوجہد قطعی کامیابی تک جاری رہے گی، داود اولو

464370
ملک کے چپے چپے کو دہشت گردوں سے پاک کر دیا جائیگا

وزیر اعظم احمدداود اولو کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں حتمی نتائج حاصل کیے جائینگے۔

ترک محکمہ پولیس کے قیام کی 171 ویں سالگرہ کی مناسبت سے پولیس اکیڈمی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرنے والے داود اولو نے علیحدگی پسند تنظیم کے خلاف آپریشنز کے پُر عزم طریقے سے جاری ہونے پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ " دہشت گردوں کو اس سر زمین کے چپے چپے سے ختم کر دیا جائیگا، یہ جدوجہد قطعی کامیابی تک جاری رہے گی۔"

گزشتہ ہفتے دیار باقر کا دورہ کرنے کی یاد دہانی کرانے والے داود اولو نے بتایا کہ " ہمیں کوئی بھی خوفزدہ نہیں کر سکتا۔ ہمارے ملک و و طن کی بقا کے لیے محکمہ پولیس اور فوج نے دن رات کی پرواہ کیے بغیر اپنے فریضے جاری رکھے ہوئے ہیں، اگر میں ایک دن اپنی جان کے خدشے سے ان علاقوں کا دورہ کرنے پر تردد کا مظاہرہ کرتا ہوں تو پھر میرے لیے وزارت عظمی کی کرسی حرام ہے۔ ہم نے نہ تو کسی دہشت گرد تنظیم سے اور نہ ہی کسی دباو سے خوفزدہ ہیں اور نہ ہی ہوں گے۔"



متعللقہ خبریں