گیارہ ستمبر کا بدلہ سب مسلمانوں سے لیا جانا ناقابل قبول ہے

برسلز میں حملوں کے ذمہ دار کے بارے میں ہم نے انہیں آگاہ کیا تھا لیکن بیلجئیم حکومت نے کہا کہ اس کی فائل صاف ہے اور پھر دھماکے ہو گئے۔ یہاں میں یہ سوال کرتا ہوں کہ مخلص کون ہے؟

463640
گیارہ ستمبر کا بدلہ سب مسلمانوں سے لیا جانا ناقابل قبول ہے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے امریکہ کی ریاست میری لینڈ میں ترک۔امریکن تہذیب و ثقافت مرکز کا افتتاح کیا۔

افتتاحی خطاب میں صدر ایردوان نے سب مسلمانوں کے لئے اس مرکز کے خیر وبرکت کا وسیلہ ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس وقت ہم ایک ایسے دور سے گزر رہے ہیں کہ جب دنیا بھر میں اور امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف عدم تحمل اور پیش بینیاں عروج پر ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ اس وقت میں جس رفاحی ادارے کا افتتاح کیا ہے یہ اسلام کے خلاف پیش بینیوں کے مقابل ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ "دہشت گردی کا کوئی دین، مذہب نسل اور بنیاد نہیں ہے اور دہشت گرد انسانیت کے خلاف سرزد کردہ جرائم کی وجہ سے دہشت گرد کہلانے کا حقدار ہے۔

گیارہ ستمبر کو مٹھی بھر دہشت گردوں نے امریکہ کو جو تکلیف پہنچائی اس کا بدلہ تمام مسلمانوں سے لینے کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔

صدر ایردوان نے مغرب کے دہشت گردی کے مقابل طرفدار روّیے پر تنقید کی اور بیلجئیم میں دھماکوں کی یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ "برسلز میں حملوں کا ذمہ دار ایک ایسا دہشت گرد تھا کہ جس کے بارے میں ہم نے انہیں آگاہ کیا تھا۔ لیکن بیلجئیم حکومت نے کہا کہ اس کی فائل صاف ہے اور پھر دھماکے ہو گئے۔ یہاں میں یہ سوال کرتا ہوں کہ مخلص کون ہے؟ ہم ایماندارانہ روّیہ اختیار کئے ہوئے ہیں، اتحاد اور خبروں کے تبادلے کے لئے تیار ہیں۔

صدر ایردوان نے نام لئے بغیر امریکہ کی صدارتی دوڑ کے دوران اسلام مخالف آراء اور امیدوار کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہم اس طرز عمل کا حیرت سے مشاہدہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے اپیل کی کہ امریکہ میں مقیم مسلمانوں کو امریکی شہریت یا اسلام کے درمیان انتخاب کرنے پر مجبور نہ کیا جائے اور نفرت اور پیش بینیوں کے مقابل مشترکہ کوشش کی جائے۔

خطاب کے بعد صدر ایردوان نے ترک۔امریکن تہذیب و ثقافت مرکز کا افتتاح کیا جس میں مختلف ادیان اور اقوام کے نمائندوں سمیت کثیر تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ مرکز کی مسجد 16 ویں صدی کی عثمانی طرز تعمیر کے مطابق تعمیر کی گئی ہے اور مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکیوں کی بھی مرکز توجہ بن رہی ہے۔



متعللقہ خبریں