حقاری میں دہشت گردوں سے جھڑپ میں ایک پولیس کمشنر شہید

دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 2 فوجیوں اور تین بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے

463306
حقاری میں دہشت گردوں سے جھڑپ میں ایک پولیس  کمشنر شہید

حقاری کی تحصیل یوکسیک اولو میں سیکورٹی فورسسز اور pkk کے دہشت گردوں کے درمیان آج صبح چھڑنے والی جھڑپ میں خصوصی آپریشن ٹیم کا ایک اسسٹنٹ کمشنر شہید ہو گیا۔

جھڑپ کےدوران کمشنر کے سر پر گولی جسے اسپتال زیر علاج لے لیا گیا تا ہم یہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

ضلع ماردن کی تحصیل کزل تپے میں PKK کے دہشت گردوں نے کل شام ایک فوجی دفتر پر کار بم حملہ کیا۔

دفتر کے سامنے موجود رکاوٹوں کی بنا پر باغیچے میں داخل نہ ہو سکنے والے دہشت گردوں نے دفتر کے سامنے کار بم دھماکہ کر دیا۔

اس دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 2 فوجیوں اور تین بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو کزل تپے اور ماردن کے اسپتالوں میں زیر علاج لے لیا گیا ہے۔ سیکورٹی فورسسز نے حملے کے بعد علاقے میں وسیع پیمانے کے حفاظتی اقدامات اٹھائے ہیں۔

ادانہ میں دہشت گرد تنظیم کے خلاف ہیلی کاپٹر وں کی بھی مدد سے آپریشن میں 17 افراد کو زیر حراست لے لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں