دیارباقر سے عربیل اور لفکوشا کو پروازوں کا آغاز

آئیے ترک اور کرد بھائی چارے کی علامت کے طور پر دیار باقر، عربیل اور لیفکوشا کے درمیان دوستی کا ایک پُل قائم کرتے ہیں، وزیر اعظم داود اولو

463101
دیارباقر سے عربیل اور لفکوشا کو پروازوں کا آغاز

وزیر اعظم احمد داود اولو نے ضلع دیار باقر سے عربیل اور لیفکوشا کے لیے پروازوں کے آغاز کا مژدہ دیا ہے۔

دیار باقر سے عربیل کو براہ راست پروازوں کے عمل کے دس اپریل سے جبکہ لیفکوشا کو یکم مئی سے شروع ہونے کی وضاحت کرنے والے جناب داود اولو نے بتایا کہ " ہم دیارباقر، عربیل اور لیفوشا کے درمیان دوستی کی ایک تکون قائم کر رہے ہیں۔

ان پروازوں کے علامتی طور پر انتہائی اہم ہونے پر زور دینے والے داود اولو نے بتایا کہ" دیار باقر سے بیرون کردی بھائیوں سے رابطہ قائم کیا جا رہا ہے۔ جو کہ بھائی چارے کی علامت کے طور پر دیارباقر کو علاقے کی طاقت کی حیثیت دلائے گا۔ ماضی میں یک نسل ہونے کا کہتے وقت ذہن میں محض ترک نسل کا لفظ آتا تھا۔ لیکن اب جان لیں کہ ملک کے اندر مقیم کردی باشندے بھی ہماری نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔ آئیے ترک اور کرد بھائی چارے کی علامت کے طور پر دیار باقر، عربیل اور لیفکوشا کے درمیان دوستی کا ایک پُل قائم کرتے ہیں۔"



متعللقہ خبریں