وزیر اعظم 6 اپریل کو فن لینڈ کا دورہ کریں گے

دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات میں مزید پختگی لانے کے لیے یہ دورہ اہمیت کا حامل ہے

462942
وزیر اعظم 6 اپریل کو فن لینڈ کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم احمد داود اولو فنش وزیر اعظم ژوہا سیپیلا کی دعوت پر 6 اپریل کو فن لینڈ کا دورہ کریں گے۔

پرائم ہاوس سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق داود اولو اس دورے کے دوران فنش صدر ساولی نینستو ، اپنے ہم منصب، فنش پارلیمنٹ کی اسپیکر ماریہ لوہیلا سے ملاقات کریں گے اور ترک۔ فنش بزنس حلقوں کے ساتھ یکجا ہوں گے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ دورہ اقوام متحدہ میں شروع کردہ " امن کے لیے ثالثی کی کوششین" اور اس دائرہ کار میں قائم کردہ " ثالثی دوستی گروپ" کی شریک چیرمین شپ کے فرائض ادا کرنے والے ترکی اور فن لینڈ کے کثیرالجہتی تعلقات کو مزید فروغ دینےا ور عالمی معاملات کے حوالے سے تعاون کو مزید پختگی دینے کا موقع فراہم کرے گا۔



متعللقہ خبریں