واشنگٹن:صدر ایردوان کی امریکی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات

جوہری سلامتی اجلاس میں شرکت کی غرض سے امریکہ میں موجود صدر رجب طیب ایردوان نے امریکی سیکریٹری خارجہ جان کیری سے ملاقات کی جس کے بارے میں بیان نہیں دیا گیا

461669
واشنگٹن:صدر ایردوان کی امریکی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات

جوہری سلامتی اجلاس میں شرکت کی غرض سے امریکہ میں موجود صدر رجب طیب ایردوان نے امریکی سیکریٹری خارجہ جان کیری سے ملاقات کی ۔

یہ ملاقات ترک سفیر کی رہائش گاہ پر ہوئی جس کے بارے میں کسی قسم کا بیان جاری نہیں کیا گیا ۔

صدر ایردوان نے اس ملاقات سے پیشتر یہودی اداروں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی ۔

ملاقات میں ترکی اور بیلجیئم کے حالیہ واقعات ،یہودیوں کے ساتھ تعلقات،امریکہ ۔اسرائیل اور ترکی کے درمیان روابط سمیت مسئلہ فلسطین ،ترکی یورپی یونین تعلقات ،مہاجرین کے مسائل اور اسلام دشمنی جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

صدر ایردوان نے اس موقع پر کہا کہ مغرب میں اسلام دشمنی کا زہر سیاسی میدان میں گھُلتا نظر آ رہا ہے جسے روکنے کی ضرورت ہے ۔

اس اثنا میں یہودی نمائندوں نے استنبول کے حملے میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی سیاحوں کی آخری رسومات اور ان کی ملک منتقلی کے حوالے سے حکومت ترکی کا شکریہ ادا کیا ۔

اس ملاقات کے بعد ترک صدر نے ترکی خارجہ اقتصادی تعلقات کے ادارے کی طرف سے منعقدہ ایک ضیافت میں شرکت کی ۔

حاضرین سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ترکی معیشت کی دن بدن بہتر ہوتی کارکردگی غیر ملکی سرمایہ کاروں کو حاصل شدہ مراعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہاں جو بھی پیسہ لگائے اُسے نفع حاصل ہوگا۔

انہوں نے ترکی کے ہمسایہ ممالک کی صورت حال پر غور کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورت حال تسلی بخش نہیں مگر میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ترکی ان تمام مسائل سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے ۔



متعللقہ خبریں