بیلجئیم کا لاپرواہی برتنا ناقابل قبول ہے

دہشت گرد تنظیم PKK کے خیمہ لگانے پر بیلجئیم کا لاپرواہی برتنا ناقابل قبول ہے۔ وولکان بوز کھِر

461942
بیلجئیم کا لاپرواہی برتنا ناقابل قبول ہے

ترکی کے یورپی یونین کے وزیر اور چیف نگوشیئیٹر وولکان بوز کھِر نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم PKK کے خیمہ لگانے پر بیلجئیم کا لاپرواہی برتنا ناقابل قبول ہے۔

سلووینیا کے سرکاری دورے کے دوران بوزکر نے ترکی کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ادارے TRT کے لئے اپنے انٹرویو میں سوالات کے جواب دئیے۔

دہشت گرد تنظیم کے بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں دوبارہ سے خیمہ لگانے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے بوزکھِر نے کہا کہ "ہم اس وقت ایک ایسی دہشت گرد تنظیم کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں کہ جو انقرہ حملوں کی ذمہ دار ہے ۔ جس کی وجہ سے ہمارے بیسیوں شہریوں ہلاک اور فوجی شہید ہو چکے ہیں ۔ جس کا مقصد ترکی کے امن و امان کو تباہ کرنا اور اپنے لئے ایک انتظامی شکل قائم کرنا ہے۔

اور ایسے وقت میں اسی دہشت گرد تنظیم کا ایک ایسے ملک کے دارالحکومت میں خیمہ لگانا کہ جسے ہم دوست کہہ رہے ہیں ایک ناقابل قبول بات ہے"۔

بوزکھِر نے کہا کہ ترکی۔یورپی یونین سربراہی اجلاس میں ویزے کی معافی کے لئے متوقع مرحلہ جاری ہے، اس سلسلے میں ترکی کا جن 72 شرائط کو پورا کرنا ضروری ہے ان میں سے 41 کو پورا کر دیا گیا ہے۔ باقی شرائط کو بھی پورا کرنے کے لئے تیزی سے کام جاری ہے اور ترک شہریوں کے لئے ویزے کی پابندی کے خاتمے میں اس وقت تک کوئی مسئلہ نظر نہیں آ رہا۔



متعللقہ خبریں