ترک سیکورٹی قوتوں کی دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں

جھڑپوں میں سر پر گولی لگنے والا ایک پولیس اہلکار اسپتال میں دم توڑ تے ہوئے شہادت کے مرتبے کو پہنچ گیا

461134
ترک  سیکورٹی قوتوں کی دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں

شرناک میں دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف کاروائیوں کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

شہری مرکز سے دہشت گرد تنظیم کے کارکنان کی گرفتاری ، دھماکہ خیز مواد نصب کردہ مقامات کا تعین کرنے، رکاوٹوں کو ہٹانے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے زیر مقصد کرفیو کے نفاذ کے بعد ترک مسلح افواج اور محکمہ پولیس کی خصوصی ٹیموں کے 14 مارچ سے ابتک آپریشنز جاری ہیں۔

کاروائیوں کے زور پکڑنے والے دجلے محلے میں دہشت گردوں اور سیکورٹی قوتوں کے درمیان تصادم ہوا، جس دوران سر پر گولی لگنے والا پولیس اہلکار اسپتال میں دم توڑ تے ہوئے شہادت کے مرتبے کو پہنچ گیا۔

دریں اثناء باتمان میں دہشت گرد تنظیم کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن میں 7 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اس کاروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں