ٹرکش ایئرلائنز کی برسلز کے لیے پروازیں دو اپریل تک بند

ٹرکش ایئر لائنز نے برسلز کےلیے اپنی پروازوں کی آمد ورفت کی معطلی کو جزوی طور پر مزید بڑھا دیا ہے

460163
ٹرکش ایئرلائنز کی برسلز کے لیے پروازیں دو اپریل تک بند

ٹرکش ایئر لائنز نے برسلز کےلیے اپنی پروازوں کی آمد ورفت کی معطلی کو جزوی طور پر مزید بڑھا دیا ہے۔

برسلز کے ہوائی اڈے پر ہونے والے بم حملے اور اس کے بعد وہاں کے تفتیشی عمل کے باعث یہ پروازیں دو اپریل تک معطل رہیں گی ۔

اس سلسلے میں فضائی کمپنی، برسلز جانے والے مسافروں کو روٹر ڈیم ،ایمسٹرڈیم،ڈسل ڈورف یا بون پہنچانے میں مدد کرے گی ۔

یہ بھی بتایا گیا ہےکہ 31 مارچ تک مسافر اگر چاہیں تو اپنے ٹکٹ فضائی کمپنی کو واپس کرتےہوئے اپنی بلا کٹوتی رقوم حاصل کر سکتےہیں۔



متعللقہ خبریں