نئے آئین کی تحریر کا کام آئندہ ہفتے شروع کیا جائے گا

جمہوریت اور آئین کی ہمراہی میں اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کرنے کے لئے ہم نے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں : وزیر اعظم احمد داود اولو

459247
نئے آئین کی تحریر کا کام آئندہ ہفتے شروع کیا جائے گا

ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اولو نے کہا ہے کہ نئے آئین کی تحریر کا کام آئندہ ہفتے شروع کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے استنبول میں منعقدہ عالمی ترک انٹر پرائزروں کے اجلاس کے تعارفی اشاعیے میں شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب میں داود اولو نے دہشتگردی کے خلاف باہمی اتحاد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ "آئیے اس تباہی و بربادی کے دلال کے خلاف وسیع شکل میں متحد ہوں"۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کی ہمراہی میں اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کرنے کے لئے ہم نے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں ۔

وزیر اعظم احمد داود اولو نے یورپی یونین کی بلا ویزہ سیاحت کی شرائط کو پورا کرنے کے لئے حزب اختلاف سے بھی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ 4 مئی تک ہمارا تمام اصلاحات کو پورا کرنا ضروری ہے اور حزب اختلاف سے ہماری درخواست ہے کہ اسمبلی کی کاروائی سبوتاژ نہ کیا جائے، روکا نہ جائے اور نہ ہی سست بنایا جائے۔



متعللقہ خبریں