دہشت گرد تنظیمیں اپنے گندے عزائم میں ہر گز کامیاب نہیں ہوں گی، قرتولمش

غیر ملکی طاقتوں کا تعاون حاصل ہونے والی یہ دہشت گرد تنظیمیں بھی انشااللہ اپنا بوریا بسترا سمیٹتے ہوئے ہماری سر زمین کو ترک کر دیں گی

458643
دہشت گرد تنظیمیں اپنے گندے عزائم  میں ہر گز کامیاب نہیں ہوں گی، قرتولمش

نائب وزیر اعظم نعمان قرتولمش کا کہنا ہے کہ دیشت گرد تنظیمیں کسی بھی صورت اپنے گندے عزائم کو حاصل نہیں کر سکیں گی۔

استنبول میں آق پارٹی کی تحصیلی مشاورتی مجلس کے اجلاس میں شرکت کرنے والے نعمان قرتولمش کے ایجنڈے میں دہشت گردی کے واقعات شامل تھے۔

چناق قلعے جنگ آزادی میں دشمنوں کے ہمارے آباو اجداد کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے اُلٹے منہ واپس لوٹنے کی یاد دہانی کرانے والے قرتولمش نے کہا کہ "کئی ایک غیر ملکی طاقتوں کا تعاون حاصل ہونے والی یہ دہشت گرد تنظیمیں بھی انشااللہ اپنا بوریا بسترا سمیٹتے ہوئے ہماری سر زمین کو ترک کر دیں گی۔"

قوم کے دہشت گردی کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہونے کا کہنے والے قرتولمش کا کہنا تھا کہ اس جغرافیہ میں بعض منصوبے بنانے والوں کو بھی اس چیز کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ " ہم اندھی نسلی قوم پرستی کا اسیر نہیں بنیں گے، ہماری اس سر زمین کو مذہبی و نسلی اعتبار سے تقسیم کرنے کے خواہاں شر پسند کو ناکامی کا چہرہ دکھائیں گے۔"

عالمی برادری سے صدا بند ہونے والے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ " دہشت گردوں کے درمیان اچھے بُرے کی تمیز نہیں کی جا سکتی۔ "



متعللقہ خبریں