پی وائی ڈی دہشت گرد تنظیم نہیں ہے: امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ PYD ایک دہشت گرد تنظیم نہیں ہے

457216
پی وائی ڈی دہشت گرد تنظیم نہیں ہے: امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ PYD ایک دہشت گرد تنظیم نہیں ہے ۔

ٹونر نے اپنی یومیہ پریس بریفنگ کے دوران شمالی عراق کے صدر مسعود بارزانی کے بیان کہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پی کےکے اور پی وائی ڈی ایک ہی سکے کے دو رُخ ہیں جس کے بارے میں امریکہ بھی واقف ہے کے جواب میں کہا کہ امریکہ کا ماننا ہے کہ دونوں تنظیموں کی سرگرمیاں مختلف ہیں لہذا ہم شمالی شام میں PYD سے تعاون جاری رکھیں گے۔

برسلز کے حملوں کے بارے میں امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی پرچم کو سرنگوں کرنا سوگ اور احترام کی علامت ہے جس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ دیگر ممالک میں رونما ہونے والے دہشت گرد حملوں پر پرچم کو سرنگوں نہ کرنا ان کے احساسات و جذبات کو بے معنی قرار دینا ہے ۔



متعللقہ خبریں