پی کےکے کا نیا حربہ،بچوں کو اغوا کرنا شروع کر دیا

انکشاف ہوا ہے کہ علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے نے جنوب مشرقی ترکی کے ہر گھر سے ایک بچہ تنظیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے

457449
پی کےکے کا نیا حربہ،بچوں کو اغوا کرنا شروع کر دیا

انکشاف ہوا ہے کہ علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے نے جنوب مشرقی ترکی کے ہر گھر سے ایک بچہ تنظیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

انقرہ حملوں کے بعد پی کےکے کے خلاف شدید عوامی رد عمل دیکھنے میں آ رہا ہے جس پر تنظیم نے نئے حربے کے طور پر مقامی عوام کو ہراساں کرنا شروع کر دیا ہے۔

بتایا گیا ہےکہ پی کےکے نے جنوب مشرقی ترکی کے بعض علاقوں میں واقع گھروں سے بچوں کو جبراً تنظیم میں شامل کرنے کی ٹھانی ہے جس پر مقامی لوگوں نے وزارت داخلہ سے مدد کی اپیل کی ہے۔

بتایا گیا ہےکہ 14 تا 17 سال کے درمیان بچوں کو پی کےکے زبردستی کیمپوں میں لے جاکر دہشت گردی کی تربیت دیتی ہے۔



متعللقہ خبریں