بلنکن کی انقرہ میں مصروفیات جاری

بلنکن نے سب سے پہلے 14 مارچ کو کزل آئی میں پیش آنے والے دہشت گردی کے حملے کی جگہ پھول رکھے

456882
بلنکن کی انقرہ میں مصروفیات جاری

امریکہ کے نائب وزیر خارجہ انتونی بلنکن انقرہ میں ملاقاتوں اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بلنکن نے سب سے پہلے 14 مارچ کو کزل آئی میں پیش آنے والے دہشت گردی کے حملے کی جگہ پھول رکھے۔

بعد ازاں انہوں نے وزارت خارجہ میں مشیر فریدون سنر لی اولو اور وزیر خارجہ میولود اولو نے ان کے ساتھ ملاقات کی ۔

مذاکرات میں امریکہ کے ساتھ مشترکہ ایجنڈے کے دو طرفہ اور علاقائی موضوعات پر وسیع پیمانے کے مذاکرات میں دہشت گردی کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات اور خاص طور پر حالیہ دنوں میں ہونے والے حملوں کا جائزہ لیا گیا۔

بلنکن اور سنر لی اولو نے جنیوا میں جاری شامی مذاکرات اور ملک میں سیاسی عبوری مرحلے کے موضوعات پر بھی غور کیا گیا۔



متعللقہ خبریں