ترکی: مصر میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت

ہم شمالی سینیا کی تحصیل سے منسلک شہر العارش میں دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ترکی وزارت خارجہ

455099
ترکی: مصر میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت

ترکی نے مصر میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم شمالی سینیا کی تحصیل سے منسلک شہر العارش میں دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

بیان میں ، حملے میں ہلاک ہونے والوں کےلئے دعائے مغفرت اور ان کے کنبوں سے اظہار تعزیت کی گئی ہے اور زخمیوں کی فوری شفا یابی کی دعا کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مصر کی وزارت داخلہ کی طرف سے کل جاری کردہ تحریری بیان میں العارش کے جنوب میں ایک پولیس چوکی پر کئے گئے حملے میں 13 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کا اعلان کیا گیا تھا۔

دوسری طرف دہشتگرد تنظیم داعش کی حامی آمق خبر رساں ایجنسی نے دہشتگرد تنظیم کے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں