ہم دہشت گردوں کو اپنے گندے عزائم تک پہنچنے کی اجازت نہیں دیں گے، ایردوان

ہم قوم کی یکجہتی، ملکی سالمیت، ملکی بقا کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دہشت گرد تنظیموں اور ان کی پشت پناہی کرنے والی طاقتوں کو انشااللہ نیست و نابود کریں گے

454841
ہم دہشت گردوں کو اپنے گندے عزائم تک پہنچنے کی اجازت نہیں دیں گے، ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکی ، ہر گز دہشت گردی کے ایجنڈے کے سامنے اپنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا۔

صدرِ ترکی نے بتایا کہ "ہم قوم وملت کے طور پر اپنے اہداف اور نقطہ نظر سے ہر گز دور نہیں ہٹیں گے۔ ہم قوم کی یکجہتی، ملکی سالمیت، ملکی بقا کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دہشت گرد تنظیموں اور ان کی پشت پناہی کرنے والی طاقتوں کو انشااللہ نیست و نابود کریں گے۔"

استنبول میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرنے والے ایردوان نے بتایا کہ ہم دہشت گردوں کے مقاصد سے بخوبی واقف ہیں جو کہ انسانوں میں خوف و حراس پیدا کرنے کے درپے ہیں، تا ہم اس قسم کے حملوں سے اپنے ہدف کو پانے والی کسی دہشت گرد تنظیم کا دنیا بھر میں وجود نہیں ملتا۔

جناب ایردوان نے دہشت گرد تنظیم PKK کو دارالحکومت برسلز میں خیمے لگانے کی اجازت دینے والی بیلجین انتظامیہ پر ایک بار پھر نکتہ چینی کی۔

انہوں نے یہ سوال کیا کہ پیرس میں حملے پر شدید رد عمل کا مظاہرہ کرنے والے انقرہ یا پھر استنبول میں حملوں کے سامنے کیونکر خاموش تماشائی بنے رہے ہیں؟ برسلز میں دہشت گرد تنظیم کے پروپیگنڈا کی اجازت دوستی کے اصولوں سے ہم آہنگ نہیں ہے۔

یورپی یونین کی جانب سے اس تنظیم کو دہشت گرد قرار دیے جانے کے باوجود بیلجین انتظامیہ کی بے حسی کو ہم کبھی نہیں بھلائیں گے۔

دریں اثناء صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول کی شاہراہ استقلال کے دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی اور ایرانی شہریوں کے لیے ان دونوں ملکوں کے صدور کو تعزیتی ٹیلی گراف روانہ کیا ہے۔

ایوانِ صدر سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق اس ٹیلی گراف میں صدر ِ ترکی نے دہشت گرد حملے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے اسرائیلی و ایرانی شہریوں کے لیے افسوس کا اظہار کیا ہے اور اسی حملے میں زخمی ہونے والے دس اسرائیلی و تین ایرانی شہریوں کی جلد از جلد شفا یابی کی دعا کی ہے۔



متعللقہ خبریں