ترکی: دہشت گردی کے خلاف آپریشن، 3 سکیورٹی اہلکار شہید

سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں شدید زخمی ہونے والا ایک پولیس اہلکار تمام تر طبّی کوششوں کے باوجود شہید ہو گیا

454485
ترکی: دہشت گردی کے خلاف آپریشن، 3 سکیورٹی اہلکار شہید

ترکی کے ضلع ماردین کی تحصیل نصائبن میں کئے گئے آپریشنوں میں کل 3 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔

سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں شدید زخمی ہونے والا ایک پولیس اہلکار تمام تر طبّی کوششوں کے باوجود شہید ہو گیا ہے۔

تحصیل میں ایک اور مقام پر دہشت گردوں کے دیسی ساختہ بم دھماکہ کرنے کے نتیجے میں ایک فوجی شہید اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

دہشت گردوں کی گرفتاری، نصب کردہ بموں کو ناکارہ بنانے، کھودی گئی خندقوں کو بھرنے اور رکاوٹوں کو ہٹانے کے لئے علاقے میں شروع کئے گئے آپریشن جاری ہیں۔

حقاری اور دیار باقر کے اضلاع میں بھی کئے گئے آپریشنوں میں کثیر تعداد میں اسلحے اور ایمونیشن کو تحویل میں لیا گیا ہے۔

آدیامان میں بھی حراست میں لئے گئے 9 افراد میں سے 6 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انقرہ پولیس نے بھی انقرہ میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلعی دفتر پر کئے گئے آپریشن میں دہشتگرد تنظیم PKK کی نوجوانوں کی شاخ YPG-H کے انقرہ کے ذمہ دار کو حراست میں لے لیا ہے۔

استنبول آروُت کھوئے میں بھی متعدد مقامات پر آپریشن کئے گئے اور تلاشی کے دوران بعض مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

نوروز کی تقریبات کے بہانے سے ٹائر جلانے، رکاوٹیں کھڑی کرنے ، راستے بند کرنے اور پولیس پر پیٹرول بم گرانے والے 17 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ازمیر میں ایسے 19 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے کہ جن کے بارے میں دعوی کیا گیا تھا کہ وہ نوروز کی تقریبات کے بہانے سے پیٹرول بم، آتش بازی اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد استعمال کر کے مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں۔

اس دوران دیار باقر میں 179 کلو گرام منشیات کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

واقعے سے متعلق حراست میں لئے جانے والے 5 مشتبہ افراد میں سے 3 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دوسری طرف سول سوسائٹیوں نے "بھائی چارے کا وقت" کے نعرے کے ساتھ دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے لئے مہم کا آغاز کیا ہے۔

پہلے مرحلے میں 7 ٹرالروں پر مشتمل امدادی سامان کو دہشتگردی کے واقعات سے بچ کر ضلع باتمان میں پناہ لینے والے شہریوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں