استنبول حملے میں ملوث ملزم کا پتہ لگالیا گیا

استنبول میں کیے جانے والے دہشت گردی کے حملے کے پیچھے دہشت گرد تنظیم داعش کا ہاتھ ہے۔ وزیر داخلہ افکان اعلیٰ نے کہا ہے کہ استنبول کی شاہراہ استقلال پر کیا جانے والا خود کش حملہ دہشت گرد تنظیم داعش کے رکن مہمت اؤزترک نے کیا ہے

454562
استنبول حملے میں ملوث ملزم کا پتہ لگالیا گیا

استنبول حملے میں ملوث ملزم کا پتہ لگالیا گیا ہے۔

استنبول میں کیے جانے والے دہشت گردی کے حملے کے پیچھے دہشت گرد تنظیم داعش کا ہاتھ ہے۔

وزیر داخلہ افکان اعلیٰ نے کہا ہے کہ استنبول کی شاہراہ استقلال پر کیا جانے والا خود کش حملہ دہشت گرد تنظیم داعش کے رکن مہمت اؤزترک نے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس نام کے پیچھے موجود دیگر عناصر کے بارے میں بھی بڑی سرعت اور انہماک سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک پانچ افراعد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔

اس حملے میں ہلاک ہونے والوں میں تین اسرائیلی اورایک ایرانی باشندے سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

خود کش حملہ آور کے جسم کے ٹکڑوں سے حاصل کردہ ڈی این اے کا اس کے اہل خانہ سے حاصل کردہ ڈی این سے موازنہ کیا گیا ۔

حاصل کردہرپورٹ کے مطابق خود کش حملہ آور داعش کا رکن مہمت اؤز ہے۔

دریں اثنا واشنگٹن انتظامیہ اس حملے میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی باشندوں میں سے دو کے امریکی شہریت رکھنے سے بھی آگاہ کیا گیا۔



متعللقہ خبریں