استنبول: دہشت گردی 4 سیاحوں کی بھی جان لے گئی

وزیر اعظم احمد داود اولو نے ایران اور اسرائیل کے لئے ایک ایک تعزیتی مراسلہ روانہ کیا ہے

454353
استنبول: دہشت گردی 4 سیاحوں کی بھی جان لے گئی

ترکی کے شہر استنبول میں دہشتگردی کے مذموم حملے میں 3 اسرائیلی اور ایک ایرانی سیاح سمیت کُل 4 سیاح ہلاک ہو گئے ہیں۔

وزیر اعظم احمد داود اولو نے ایران اور اسرائیل کے لئے ایک ایک تعزیتی مراسلہ روانہ کیا ہے۔

شہر کے مصروف ترین مقامات میں سے تقسیم کی شاہرائے استقلال میں ہونے والے اس حملے میں 39 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے 9 کو علاج کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ زیر علاج 24 افراد غیر ملکی ہیں۔

زخمیوں میں سے 7 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

حملہ آور کی شناخت اور دہشت گرد تنظیم کے ساتھ تعلق کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

اس دوران اسرائیل کی وزارت خارجہ کے ذرائع نے ، امریکہ کے سرکاری دورے پر موجود اسرائیل کے وزیر خارجہ ڈورے گولڈ کے ترکی کا بھی دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں