یورپی یونین ترکی معاہدہ،مغربی لیڈروں کا خیر مقدم

یورپی یونین اور ترکی کے درمیان مہاجرین کے مسئلے پر معاہدے کا یورپی سربراہوں نے خیر مقدم کیا ہے

453810
یورپی یونین ترکی معاہدہ،مغربی لیڈروں کا خیر مقدم

یورپی یونین اور ترکی کے درمیان مہاجرین کے مسئلے پر معاہدے کا یورپی سربراہوں نے خیر مقدم کیا ہے ۔

جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ اگر کامیاب ہونے کی صورت میں بحالی امن سمیت یورپ میں مہاجرین کی آمد کو قابو میں رکھنے میں معاون ثابت ہوگا۔

مرکل نے کہا کہ اس معاہدے پر عمل درآمد کو ممکن بنانے کےلیے جرمنی ہر ممکنہ تعاون کے لیے تیار ہے ۔

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے بھی کہا کہ مہاجرین کے بحران سے نمٹنے کےلیے یہ معاہدہ ہمارے لیے ایک بہترین موقع واقع ہوگا۔

اطالوی وزیراعظم ماتیو رنزی نے اپنےتاثرات ظاہر کیے اور کہا کہ بالاخر یہ معاہدہ طے ہوگیا ہے جس پر جتنا جلد ممکن ہو سکے عمل درآمد ب کرنے کی ضرورت ہے ۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین نے بھی اپنے بیان میں اس معاہدہ کا قریبی جائزہ لینے کا عندیہ دیا جبکہ امریکی انتظامیہ نے اس معاہدے کو ایک مثبت اقدام قرار دیتےہوئے ترکی کی کوششوں کو سراہا ۔



متعللقہ خبریں