عالمی امداد کے معاملے میں ترکی سر فہرست ہے، قرتولمش

قرتولمش نے فاتسا بلدیہ اور انسانی امدادی انجمن کے مابین صومالیہ میں ضروتمندوں کے لیے پانی کے کنویں کھودے جانے سے متعلق ایک پروٹوکول پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی

453901
عالمی امداد کے معاملے میں  ترکی سر فہرست ہے، قرتولمش

نائب وزیر اعظم نعمان قرتولمش کا کہنا ہے کہ ترکی انسانی امداد کے معاملے میں دیگر ملکوں سے کہیں زیادہ آگے ہے۔

قرتولمش نے فاتسا بلدیہ اور انسانی امدادی انجمن کے مابین صومالیہ میں ضروتمندوں کے لیے پانی کے کنویں کھودے جانے سے متعلق ایک پروٹوکول پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر ترک عوام کے مدد شناس ہونے کی جانب اشارہ کرنے والے قرتولمش نے بتایا کہ " سن 2014 میں ترکی تیسرے نمبر پر رہا ہے تا ہم اگر قومی آمدنی کے تناسب کو بالائے طاق رکھا جائے تو یہ نمایاں فرق کے ساتھ دنیا بھر میں انسانی امداد کے معاملے میں سر فہرست ہے۔ ترک عوام نے دنیا کے گوشے گوشے میں اپنا امدادی ہاتھ بڑھایا ہے۔"

انہوں نے بتایا کہ صومالیہ کو امداد کی فراہمی سے وہاں کے انسان ترکی کے قریب آگئے ہیں۔

دوسری جانب یورپی جب بھی افریقہ گئے ہیں وہ وہاں سے ہیرے جواہرات اور قیمتی دھاتوں کے ساتھ ہی لوٹے ہیں۔ لیکن عثمانیوں کے پوتے پوتیاں وہاں کی عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانے میں بر سر ِ پیکار ہیں۔



متعللقہ خبریں