ترکی: اسرائیل کے غیر قانونی قبضے کی مذمت

ہم دریائے اردن کے مغربی کنارے پر ایریہا شہر کے جوار میں 2 ہزار 340 ایکڑ اراضی پر قبضے کی شدید مذمت کرتے ہیں

452369
ترکی: اسرائیل کے غیر قانونی قبضے کی مذمت

ترکی نے اسرائیل کے دریائے اردن کے مغربی کنارے پر 2 ہزار 340 ایکڑ اراضی پر قبضہ کرنے کی مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم دریائے اردن کے مغربی کنارے پر ایریہا شہر کے جوار میں 2 ہزار 340 ایکڑ اراضی پر قبضے کی شدید مذمت کرتے ہیں"۔

بیان میں اسرائیل کے 1967 سے دریائے اردن کے مغربی کنارے پر قابض ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ" رہائشی علاقے کو غیر قانونی طریقے سے وسیع کرنے کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت موجود نہیں ہے"۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "علاقے میں پائیدار امن کے قیام کا واحد راستہ دو حکومتی حل ہے اور اسرائیل کو اس حل کو نقصان پہنچانے والی اس نوعیت کی حرکتوں سے باز آ جانا چاہیے"۔



متعللقہ خبریں