قوم دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے میں حکومت پر اعتماد رکھے: قورتولموش

نائب وزیراعظم اور حکومتی ترجمان نعمان قورتولومش نے کہا ہے کہ انقرہ حملے کا مقصد مستحکم ترکی کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنا ہے لیلن ہم ملک دشمنوں کے ان ناپاک مقاصد کو ناکام بنا دیں گے

450883
قوم دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے میں حکومت پر اعتماد رکھے: قورتولموش

نائب وزیراعظم اور حکومتی ترجمان نعمان قورتولومش نے کہا ہے کہ انقرہ حملے میں اب تک 37 افراد ہلاک اور 125 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن کے قاتلوں میں ایک خاتون تھی ۔

ترجمان نے گزشتہ روز وزراعظم احمد داود اولو کی زیر قیادت ایک اجلاس کے بعد یہ بیان دیا ۔

انہوں نے کہا کہ اس مذموم حملے کے بعد جو تحقیقات ہوئی ہیں ان کے نتیجے میں دو خود کش بمباروں میں سے ایک خاتون تھی جبکہ دوسرا مرد تھا ۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے کا مقصد مستحکم ترکی کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنا ہے لیلن ہم ملک دشمنوں کے ان ناپاک مقاصد کو ناکام بنا دیں گے۔

قورتولموش نے کہا کہ حالیہ افسوس ناک واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اور میں قوم کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ حکومت، ملک سے دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ کرنے کا عزم کیے ہوئے ہے ۔

نائب وزیر اعظم نے ترکی کی تمام سیاسی جماعتوں سے مخاطب ہوتے ہو ئے کہا کہ وہ ایوان میں دہشت گردی کے خلاف یک جہتی کے اظہار کے لیے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کریں ۔



متعللقہ خبریں