ضلع دیار باقر میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسسز کے درمیان جھڑپیں

شمالی عراق کے مقامات قندیل اور غارا پر فضائی حملوں میں 45 دہشت گرد کو بے بس کر دیا گیا ہے

450999
ضلع دیار باقر میں  دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسسز کے درمیان جھڑپیں

دیار باقر کی تحصیل باعلار میں علیحدگی پسند تنظیم PKK کے دہشت گرد وں اور سیکورٹی فورسسز کے درمیان جھڑپ میں ایک فوجی شہید ہو گیا جبکہ تین دہشت گرد مارے گئے۔

دریں اثناء ترک مسلح افواج نے شمالی عراق میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

شمالی عراق کے مقامات قندیل اور غارا پر فضائی حملوں میں 45 دہشت گرد کو بے بس کر دیا گیا ہے۔

سیکورٹی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق 14 مارچ کی شب شمالی عراق پر گشتہ پروازوں کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا پتہ چلایا گیا جس کے بعد ایف ۔ 16 اور ایف۔ 2 جنگی طیاروں نے فضائی کاروائی کرتے ہوئے ان ٹھکانوں پر بمباری کرتے ہوئے انہیں تباہ کر دیا۔

علاقے میں دہشت گردوں کے مزید ٹھکانوں اور مورچوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔

دریں اثناء شرناک میں کل شام گیارہ بجے سے کرفیو نافذ ہے، جس کے بعد سے سیکورٹی قوتوں کی دہشت گردوں کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں ، رکاوٹوں اور خندقوں کا تعین کرتے ہوئے ضروری کاروائیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب شامی سرحدوں کو غیر قانونی طریقے سے پار کرنے والے دہشت گرد تنظیم پی وائے ڈی /PKK کے 10 کارکنان شانلی عرفا سے پکڑے گئے ہیں۔

ٹھیک



متعللقہ خبریں