صدر رجب طیب ایردوان 15 مارچ کو آذربائیجان کا دورہ کریں گے

صدر رجب طیب ایردوان ترکی ۔آذربائیجان اعلیٰ سطحی سٹریٹیجک تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے 15 مارچ کو آذربائیجان کے دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں ۔

450191

وہ آذربائیجان کے صدر الہام علی ییف کیساتھ دوطرفہ تعلقات ،علاقائی اور عالمی مسائل کے علاوہ ٹرانس اناطولیہ گیس پائپ لائن کے منصوبے تاناپ اور 2018 کو پایہ تکمیل کو پہنچنے والے اس منصوبے کو سرعت دینے کے معاملےکا جائزہ لیں گے ۔تاناپ منصوبے کے پایہ تکمیل تک پہنچنے سے آذربائیجان کی قدرتی گیس کو ترکی کے راستے یورپ تک پہنچایا جائے گا ۔ اس منصوبے سے بحیرہ خزر کے شاہ دینیز ۔دو اور بحیرہ خزر کے جنوبی علاقوں سے نکالی جانے والی قدرتی گیس کی ترسیل عمل میں آئے گی ۔

متعللقہ خبریں